Thursday, March 28, 2024

شہباز شریف نے ن لیگ کی سینئر قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا

شہباز شریف نے ن لیگ کی سینئر قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا
November 14, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا ، اجلاس میں نواز شریف سے متعلق کابینہ کی  ذیلی کمیٹی کے فیصلے پر مشاورت ہو گی ۔ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں  نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے لئے سکیورٹی بانڈ کی شرط کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے  سے متعلق  لائحہ عمل بھی طے ہو گا جب کہ اجلاس کے بعد شہباز شریف نیوز کانفرنس کریں گے ۔