Friday, April 26, 2024

شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے منشور کا اعلان کر دیا

شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے منشور کا اعلان کر دیا
July 5, 2018
لاہور (92 نیوز) شہباز شریف نے پارٹی منشور کا اعلان کر دیا۔ پارٹی منشور میں کہا گیا کہ ملک بھر میں ہیلتھ کارڈ فری ملیں گے ، تعلیمی پروگرام کو پورے ملک میں نافذ کریں گے ۔ ملک میں امن و امان کا قیام،غربت کا خاتمہ، معاشی ترقی منشور کا حصہ بنایا گیا ۔ شہباز شریف نے منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسا قانون بنائیں گے کہ بینک سستے گھر بنا کر دیں ۔ شہبازشریف نے کہا بچوں کو اسکول بھیجنے والوں کو وظیفہ دیں گے، انڈوومنٹ فنڈ کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر پر کام کریں گے۔ شہباز شریف نے پارٹی منشور میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا اعلان بھی کر دیا۔ شہباز شریف نے کہا ڈیمز کیلئے چندہ بھی جمع کرنا پڑا تو کرینگے۔ پارٹی منشور کے اعلان میں شہباز شریف نے مقدمات نمٹانے کیلئے شام میں عدالتیں قائم کرنے ، ججز اور عدالتوں کی تعداد بڑھانے کا بھی عزم کر دیا۔ شہباز شریف نے تمام قوانین کا اردو میں ترجمہ کرنے کا بھی وعدہ کر دیا۔