Wednesday, April 24, 2024

شہباز شریف نے عبوری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

شہباز شریف نے عبوری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
June 1, 2020

لاہور ( 92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثے اورمنی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر  کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا  ہے۔

درخواست میں کہا گیاکہ   سماج کی بھلائی کیلئے 1988ء میں سیاست میں قدم رکھا، نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ، موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی ہے۔

شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ  انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں، 2018ء میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اس دوران بھی نیب کیساتھ بھر پور تعاون کیا تھا، 2018ء میں گرفتاری کے دوران نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت سامنے نہیں رکھا، نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کر سکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو۔