Wednesday, April 24, 2024

شہباز شریف نے صوبائی محکموں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکردیا

شہباز شریف نے صوبائی محکموں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکردیا
December 18, 2015
لاہور(92نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبائی محکموں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیاکہتے ہیں اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود نتائج نہیں مل رہےایسے نہیں چلے گا۔ تفصیلات کےمطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں سولہ بچے دنیا سے چلے گئے جس پر کمیٹی بنادی گئی ہے جو حقائق سامنے لائے گی اگر ہسپتالوں میں ادویات نہیں مل سکتیں تو یہ علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان نہیں صوبے میں کسی قسم کے فنڈز کی کمی نہیں یہ غلط تاثر دیا جارہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ رواں سال پنجاب حکومت نے ریکارڈ بجٹ مختص کیا  توانائی ٹرانسپورٹ کے ساتھ صحت کے شعبے میں اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ کانووکیشن میں سولہ طلبہ کو پی ایچ ڈی تین سو ترپن کو ایم فل ستاسی کو ماسٹر آف سرجری کی ڈگریاں دی گئیں اعلی کارکردگی پر انچاس طلبہ کو بہترین گریجوایٹ گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔