Friday, May 17, 2024

شہباز شریف نے رات کے اندھیرے میں ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی ، فرخ حبیب

شہباز شریف نے رات کے اندھیرے میں ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی ، فرخ حبیب
May 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے شہبازشریف نے رات کے اندھیرے میں ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

فرخ حبیب نے کہا نوازشریف کو ایک ٹیکہ بھی لندن میں نہیں لگا۔ سزا سے بچنے کیلئے ڈرامہ رچا کر نوازشریف ملک سے باہر بھاگ گئے۔ ڈاکٹرعدنان نوازشریف کا علاج کرتے کرتے تھک گئے۔ شریف خاندان ملک میں منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کا موجد ہے۔ حکومت قانون کی حاکمیت کیلئے ہر قدم اٹھائے گی۔ آخری حد تک جائے گی۔

انہوں نے کہا اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی پر بے جا پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔ اشیا کی سپلائی پر حکومت نے کام کیا ہے۔ پنجاب میں فیئر شاپس بنائی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے رمضان بازاروں میں اشیا پر سبسڈی دی۔ حکومت کی تمام تر کوششیں ہیں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ کم آمدن والے طبقے کو حکومت ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

 فرخ حبیب نے بلاول بھٹو کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا سیاست کرنے کے بجائے بلاول بھٹو سندھ کے عوام کو ریلیف دیں۔ ان کی غربت ختم کرنے پر توجہ دیں۔ کراچی میں بلاول بھٹو نے لوگوں کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔