Sunday, September 8, 2024

شہباز شریف نے خادم پنجاب دیہی ترقی پروگرام کا افتتاح کر دیا

شہباز شریف نے خادم پنجاب دیہی ترقی پروگرام کا افتتاح کر دیا
April 5, 2015
صوئےآصل(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ شہباز شریف نے خادم پنجاب دیہی ترقی پروگرام کا افتتاح کر دیا ہےجس کے تحت صوبہ بھر کے دیہاتوں کی سڑکوں کو کشادہ کیا جائے گا۔ پندرہ ارب کی لاگت سے جون تک صوبے میں دو ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔ شہباز شریف نے لاہور میں اپنے انتخابی حلقے کے گاﺅں لدھیکے بھلر سے پانڈوکی تک آٹھ کلومیٹر کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھ کر پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پکی سڑکوں کے جال سے دیہاتوں میں خوشحالی آئے گی۔ وزیر اعلی نے اعلان کیا کہ آئندہ تین سالوں میں ڈیڑھ سو ارب روپے کی لاگت سے پنجاب بھر میں ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہزاروں سڑکیں بحال اور کشادہ کرنے کے ساتھ اعلی معیار کی نئی سڑکیں بنائی جائیں گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ کھیت سے منڈی تک پکی سڑکوں کی تعمیر سے کاشتکار خوشحال اور زرعی معیشت میں بہتری آئے گی اور اس سے لاکھوں مزدوروں کو بھی روزگار ملے گا۔