Friday, March 29, 2024

شہباز شریف نے جیل میں قید نوازشریف کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

شہباز شریف نے جیل میں قید نوازشریف کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
July 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے جیل میں قید نوازشریف کی رہائی کا مطالبہ کردیا ۔ شہبازشریف نے کہا احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے بعد نوازشریف کے خلاف فیصلہ کالعدم ہو چکا ہے۔ انکو جیل میں ایک منٹ بھی رکھنا اب غیر قانونی ہے ۔انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے فی الفور رہا کیا جائے ۔ شہبازشریف بولے ویڈیو اور اس سے جڑے تمام حقائق سچ ثابت ہو گئے۔ جج ہٹانے کے بعد نوازشریف کو جیل میں رکھنے کا جواز ختم ہو گیا۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1149633239356604416 ادھر مریم نواز نے بیان دیا کہ انصاف کیلئے اعلیٰ عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں لگائے گئے الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی تو دوران مقدمہ، عدالت میں نواز شریف کو کنفرنٹ کرتے اور کہتے کہ جواب دیں آپ مجھے کیوں رشوت آفر کر رہے ہیں۔ اعلی عدلیہ کو مطلع کرتے اور جج کو دباؤ میں لانے پر بھری عدالت میں گرفتاری کا حکم صادر فرماتے۔