Saturday, May 4, 2024

شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی افواہیں مسترد کر دیں

شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی افواہیں مسترد کر دیں
May 15, 2019
 لندن (92 نیوز) شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی افواہیں مسترد کر دیں۔ شہباز شریف نے کہا وہ طبی معائنے کیلئے لندن آئے۔ امید ہے بجٹ سے پہلے وطن واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا اگر سیاسی پناہ کی کوئی درخواست دی ہے تو ثبوت لائیں۔ افواہیں پھیلا کر قوم کا وقت ضائع نہ کیا جائے۔ درجنوں گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومنے والے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لندن میں ایک بس سٹاپ پرتنہا بیٹھے اپنا موبائل فون استعمال کرتے بھی دیکھا گیا۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف  پاکستان میں  تو درجنوں گاڑیوں کے قافلوں میں گھوما کرتے تھے لیکن لندن میں صورت حال بالکل مختلف ہے۔ شہباز شریف ایک بس سٹاپ پر بغیر کسی پروٹوکول کے بیٹھے ہیں اور ایک عام آدمی کی طرح بس کا انتظار کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ وقت گذارنے کیلئے عام آدمی کی طرح اپنا موبائل فون استعمال کرتے رہے ۔