Wednesday, May 8, 2024

شہباز شریف نے برطانوی صحافی اور اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

شہباز شریف نے برطانوی صحافی اور اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
January 30, 2020
 لندن (92 نیوز) شہباز شریف نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز اور اخبار ڈیلی میل آن لائن کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر اور ان کے وکیل نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہائی کورٹ کی کوئینز بینچ ڈویژن نے صحافی ڈیوڈ روز اور ڈیلی میل کو نوٹس جاری کر دیا۔ جھوٹی اور من گھڑت خبر عمران خان کی ہدایت پر چھاپی گئی۔ جھوٹے الزامات لگا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا ڈیلی میل آن لائن کےخلاف عدالت میں رجوع کر لیا ہے۔ اخبارکی طرف سے معقول جواب نہ ملنے پر عدالت میں کیس کیا۔ میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔ کیس دائر کر دیا اب دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی سامنے آجائے گا۔ شہباز شریف نے کہا میرے خیال سے نیب اور نیازی کا گٹھ جوڑ ہے۔ نیب سپریم کورٹ میں میری ضمانت کینسل کرانے گیا تو اسے منہ کی کھانا پڑی۔ جب میں نیب کے سیل میں تھا یہ کیس میرے خلاف اس وقت کیوں نہیں دائر کیا گیا۔ شہباز شریف بولے ڈیوڈ کے بارے میں نیب نے آج تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔ اگر کوئی ثبوت ہوتا تو نیب میں جاتے اور پوری دنیا کو بتاتے کہ شہبازشریف نے کرپشن کی ہے۔