Saturday, April 20, 2024

شہباز شریف نے ایک بار پھر آئندہ سال کے آغاز میں لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا دعویٰ کردیا

شہباز شریف نے ایک بار پھر آئندہ سال کے آغاز میں لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا دعویٰ کردیا
March 18, 2017
  لاہور(92نیوز)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے آئندہ برس کے آغاز سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کا ایک بار پھر دعو یٰ  کر دیا کہتے ہیں کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اس لئے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں تاتارستان کے صدر  رستم منی خانود اور ان کے وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ر ہے، اور ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ دہشت گرد صرف دہشت گرد ہیں۔ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیر اعلی نے تاتارستان کے وفد میں شامل اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے قرار دیا کہ بزنس مینوں کو سیاحت، زراعت، پیٹرول کیمیکل، ای گورنس کے میدان میں خوش آمدید کہتےبیں پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔  شہبازشریف نے کہاکہ اس سال کے آخر اور اگلے برس کے آغاز تک پاکستان سے لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گےکیونکہ  لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جو انویسٹر پاکستان آنے سے گھبراتے ہیں وہ اپنی سرمایہ کاری سے نہیں ہچکچا ئیں گے۔ تقریب کے آخر میں وزیر اعلی نے پاکستان اور تاتارستان زندہ باد  کا نعرہ بھی لگایا۔