Saturday, April 20, 2024

شہباز شریف نے این آر او مانگ لیا، زرداری بھی لائن میں لگ گئے ، شیخ رشید

شہباز شریف نے این آر او مانگ لیا، زرداری بھی لائن میں لگ گئے ، شیخ رشید
October 30, 2018
کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نے این آر او مانگ لیا، زرداری بھی لائن میں لگ گئے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے دھابیجی ایکسپریس کے افتتاحی سفر مفت کرنے کا اعلان کرکے مخالفین کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ شیخ رشید نے کہا کہ چھوٹے میاں نے این آر او مانگ لیا جبکہ آصف زرداری لائن لگائے کھڑے ہیں۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو بھی نہ بخشا اور ان پر گرج چمک کے ساتھ برس پڑے۔ بولے مولانا صاحب اسلام کی آڑ میں اسلام آباد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مزدوروں سے کیا گیا وعدہ وفا کر دکھایا، دھابیجی ایکسپریس کل سے سفر کا آغاز کرے گی، مزید دس ٹرینیں بھی چلائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، ریلوے ہر سہولت فراہم کرے گا۔