Friday, May 10, 2024

شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کا بلایا گیا اجلاس مسترد کر دیا

شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کا بلایا گیا اجلاس مسترد کر دیا
September 27, 2020
 لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کا بلایا گیا اجلاس مسترد کر دیا۔ شہباز شریف نے کہا گلگت بلتستان حساس قومی معاملہ اور کشمیر کاز سےجڑا ہے۔ حکومت اسے سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں شفاف اور آزادنہ انتخابات میں رکاوٹ نہ بنے۔ اسپیکرقومی اسمبلی کو اختیار نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کریں۔ حکومت نے قومی مفاد میں اپوزیشن کے ہر تعاون کو ٹھوکر ماری اور اپنی سیاسی ڈرامہ بازی کے لیے استعمال کیا۔ اے پی سی کے نمائندہ اجلاس میں منظور کی گئی  قرارداد اور فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔ ادھر معاون خصوصی شہباز گل نے رد عمل میں کہا شہباز شریف ایک طرف انتخابات پر سوال اٹھاتے ہیں اور دوسری جانب انتخابی اصلاحات کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ جناب کے ذہن میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی سکینڈل ہے جس میں انہیں جلد جواب دینا ہے۔ ان کے تعاون کی ایک ہی شرط ہے نیب کے کیسسز میں این آر او کا حصول ۔ امید ہے اے پی سی کی قرارداد کی پاسداری کریں گے، بالکل جیسے زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا مال نکالنے کے اعلان کیئے تھے۔ ڈرامہ بازی کو آپ سے بہتر کون جانتا ہے ووٹ کو عزت والے ڈرامے کا ڈراپ سین ابھی دیکھا ہے قوم نے ۔