Sunday, May 12, 2024

شہباز شریف نے ان ہاؤس تبدیلی کی گردان چھیڑدی

شہباز شریف نے ان ہاؤس تبدیلی کی گردان چھیڑدی
January 19, 2020
لندن (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ان ہاؤس تبدیلی کی گردان چھیڑدی، لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ان ہاؤس تبدیلی آئینی، قانونی اور پارلیمنٹ کا حق ہے۔ شہباز شریف کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، ایسی صورتحال میں ان ہائوس تبدیلی غیرقانونی ہے اور نہ غیرسیاسی۔ انہوں نے کہا کہ آٹا اور گندم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، بتایا جائے گندم کے ذخائر کہاں گئے؟ آٹا ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے، نواز شریف دور میں ریکارڈ گندم پیدا ہوتی تھی۔