Friday, May 10, 2024

شہباز شریف نے احسن اقبال کی گرفتاری کو ظلم قرار دیدیا

شہباز شریف نے احسن اقبال کی گرفتاری کو ظلم قرار دیدیا
December 24, 2019
 لندن (92 نیوز) شہباز شریف نے احسن اقبال کی گرفتاری کو ظلم قراردیدیا۔ لندن کے برامپٹن اسپتال کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا احسن اقبال کے گرفتاری ظلم ہے جس کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔ احسن اقبال انتہائی ایمان دار اور ذمہ دار سیاستدان ہیں۔ احسن اقبال نے سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبے احسن طریقے سے چلائے ہیں۔ شہباز شریف بولے رانا ثنا اللہ کی رہائی سے جھوٹ اور سچ کے درمیان فیصلہ ہوا ہے۔ عدالت طلب کرے نہ کرے پاکستان میرا وطن ہے، وہاں ضرور جاؤں گا۔ دوسری طرف نوازشریف کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا نواز شیف کا آج کروٹیڈ آرٹری اسکین ہوا، رپورٹ کرسمس کے بعد ملے گی۔