Friday, April 19, 2024

شہباز شریف نے آج تک سیاسی بیان بازی کے علاوہ کوئی تجویز دی ہے تو بتائیں؟، شہباز گل

شہباز شریف نے آج تک سیاسی بیان بازی کے علاوہ کوئی تجویز دی ہے تو بتائیں؟، شہباز گل
May 26, 2020
ارد عمل(92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سوال کیا کہ شہباز شریف نے آج تک سیاسی بیان بازی کے علاوہ کوئی تجویز دی ہے تو بتائیں؟۔ ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہ بیان پر رد عمل میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے پاس ایک ہی حکمت عملی ہے۔ کورونا پر سیاست چمکانے کی حکمت عملی۔ میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے لکھے ہوئے گھسے پٹے بیان دینے کی حکمت عملی۔ خود کورونا پر اجلاس بلا کر کرونا کے ڈر سے اس میں شامل نہ ہونے کی حکمت عملی۔ کوئی ایک تجویز جو آپ کی طرف سے آئی ہو آج تک سیاسی بیان بازی کے علاوہ، آپ آخر کہنا کیا چاہتے ہیں؟۔ لفاظی کے بجائے تجویز بتائیں جو آپ نے دی ہو؟ کیا آپ بتائیں گے کہ جہاں آپ نے اپنی تجاویز دینا تھیں وہاں کیوں نہیں آئے؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی کی میٹنگ میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال دیکھتے ہوئے فیصلے کئے جاتے ہیں۔ احتیاط کے ساتھ ہمیں کورونا سے بھی بچنا ہے اور زندگی بھی چلانی ہے۔ حکومت اور عوام نے مل کر اس وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔ الحمدللہ وزیراعظم جس حکمت عملی کی بات شروع سے کر رہے تھے۔ دنیا آج اسے اپنا رہی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا ایک ڈویلپنگ سٹوری ہے اور اس کے لیے بدلتی صورتحال کے مطابق فیصلے کئے جاتے ہیں۔ کیا کیا جائے اس ذہنی جمود کا کہ جس میں صرف لاک ڈاؤن اٹکا ہوا تھا۔ گلف اور یورپ سمیت تمام دنیا لاک ڈاؤن سے نکلنے اور احتیاط کے ساتھ کاروبار کھولنے کی طرف جا رہے ہیں۔ کورونا کیساتھ جینا سیکھنا ہے، حد درجہ احتیاط کے ساتھ جب تک علاج نہیں آجاتا۔ تب تک اس سے بچاؤ کا طریقہ احتیاط ہے، ہر ممکن احتیاط جتنا ہوسکے۔