Thursday, May 9, 2024

شہباز شریف نواز شریف سے وفاداری پر قید ہیں، مریم نواز

شہباز شریف نواز شریف سے وفاداری پر قید ہیں، مریم نواز
November 26, 2020

مریم نواز کی جاتی امرا میں صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ حمزہ شہباز کو بھی نواز شریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ جس طرح کے حالات ہیں حکومت کا جانا بنتا ہے، حالات بہت خراب، حکومت مزید نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ میرا قاضی فائز عیسی سے آج تک رابطہ نہیں ہوا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ہمارا رشتہ دار بنا دیا گیا میں انکو جانتی بھی نہیں تھی۔ مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے اگر عمران خان کے بغیر لوگوں کو بتاتے کہ کٹھ پتلی کیا ہوتا ہے تو شاید لوگوں کو سمجھ نہ آتِی۔ نواز شریف نے مجھے ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کی، اٹک جیل میں فنگس والی ادویات کھانے پر مجبور تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ گیس کا بحران آنے والا ہے، بجلی کے بل ایک ایک لاکھ آ رہے ہیں، آج حکومت اسرائیل کی بات کر رہی ہے، کشمیر کا آپ مقدمہ ہار چکے ہیں۔ اندر سے آوازیں اس وقت اٹھتی ہیں جو دوسروں کو سپر سیڈ کرتے ہیں۔