Wednesday, April 24, 2024

شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
July 28, 2020
 لاہور (92 نیوز) شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی میں شرکت کے لیئے نواز شریف سے رابطہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف سے اے پی سی میں ن لیگ کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی لی گئی۔ نواز شریف نے شہباز شریف سے رابطہ کر کے ملاقات اور اے پی سی میں بھرپور شرکت کا کہا۔ نواز شریف نے عید کے بعد ہونے والی اے پی سی کی میزبانی کے لیے بھی شہباز شریف کو کہا۔ ذرائع کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کی یقین دہانی کے بعد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ شہباز شریف سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن نے پچھلے آزادی مارچ میں عدم تعاون پر شکوہ کیا۔ آج ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کو بھی اسکائپ پر لینے کا امکان ہے۔