Friday, May 10, 2024

شہباز شریف منی لانڈرنگ انکوائری میں پاپڑ، کباڑی، چپڑاسی کے بعد دودھ والا گوالہ بھی سامنے آگیا

شہباز شریف منی لانڈرنگ انکوائری میں پاپڑ، کباڑی، چپڑاسی کے بعد دودھ والا گوالہ بھی سامنے آگیا
November 13, 2020
 لاہور (92 نیوز) شہباز شریف منی لانڈرنگ انکوائری میں پاپڑ، کباڑی، چپڑاسی کے بعد دودھ والا گوالہ بھی سامنے آگیا۔ سلمان شہباز کے اکاونٹ میں پتوکی کے دودھ فروش کے نام سے ایک لاکھ 63 ہزار 940 ڈالر منتقل ہوئے۔ ذیشان جاوید کا کہنا ہے کہ پتوکی میں بھینسوں کا دودھ فروخت کر کے گزر بسر کر رہا ہوں۔ دو ہزار سات میں میرے نام سے انگلینڈ سے لاکھوں روپے سلمان شہباز میں منتقل ہوئے لیکن مجھے اس کی کچھ خبر نہیں۔ ذیشان جاوید نے مزید کہا کہ میں اپنی زندگی میں صرف ایک بار وزٹ ویزے پر دوبئی گیا۔ میرا شہباز شریف یا اسکی فیملی کے کسی ممبر سے کوئی تعلق واسطہ نہیں نہ ان سے کوئی کاروباری یا ذاتی لین دین ہے۔ نیب کو دیئے گئے بیان میں ذیشان جاوید نے استدعا کی کہ میرا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر سلمان شہباز کیخلاف کارروائی کی جائے۔