Sunday, May 5, 2024

شہباز شریف مریم کیساتھ بےبسی کی تصویر بنے ،پہلو بدلتے رہے

شہباز شریف مریم کیساتھ بےبسی کی تصویر بنے ،پہلو بدلتے رہے
July 6, 2019
لاہور  ( 92 نیوز ) مریم نوازکے الزامات میں کتنی جان ہے ، پریس کانفرنس میں موجود  شہباز شریف کے چہرے کے تاثرات گواہی دیتے رہے۔ مریم نواز بولتی رہیں جب کہ ساتھ بیٹھے شہباز شریف بے بسی کی تصویربنے رہے۔ ن لیگی رہنماؤں کی نیوز کانفرنس شروع تو شہباز شریف نے کی لیکن  چند ہی لمحوں بعد مریم نواز نے مائیک سنبھال لیا ۔ شہباز شریف ، مریم نواز اور مریم نواز شہباز شریف کی نشست پر آکر بیٹھ گئیں ۔ جیسے جیسے مریم نواز بولتی رہیں  شہبازشریف کے چہرے کے تاثرات سب بتاتے رہے،  شہبازشریف پریشانی میں ادھر دیکھتے کبھی ادھر، مریم نواز الزامات لگاتی  رہیں  مگر  شہبازشریف ایک لفظ تک نہ بولے ۔ شہباز شریف کے تاثرات بتارہے ہیں کہ پریس کانفرنس میں جو کچھ کہا اور دکھایا جا رہا تھا وہ اس سے خوش نہیں تھے۔ شہبازشریف کی اس پراسرار خاموشی اور پریشانی کو بے بسی کا نام دے یا پھر اس ڈبل گیم کہیں ،بہرحال لیگی رہنماؤں نے آج جو کچھ کیا، اس کے اثرات اچھے برآمد نہیں ہوں گے۔