Thursday, March 28, 2024

شہباز شریف فیملی کےخلاف منی لانڈرنگ کیس میں 100 گواہوں کی لسٹ منظرعام پر آ گئی

شہباز شریف فیملی کےخلاف منی لانڈرنگ کیس میں 100 گواہوں کی لسٹ منظرعام پر آ گئی
December 15, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) شہباز شریف فیملی کےخلاف ایف آئی اے کے 100 گواہوں کی فہرست منظرعام پر آ گئی۔

فہرست کے مطابق کباڑیا، ہارڈوئیر، ڈرائی فروٹ، سینیٹری اسٹورز مالکان گواہوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔ اسکریپ ڈیلر، کنسٹرکشن کمپنیز، ڈیری فارم، جنرل اسٹور، آکسیجن سلنڈر وینڈرز بھی گواہان کی فہرست میں شامل ہیں۔ ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کے اہلکاروں سمیت انجینئرز، وکیل، بنکرز اور ڈاکٹروں کو لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق رائس ڈیلرز، ڈینٹل پارٹس ڈیلر، جیولرز، پراپرٹی ڈیلر بھی گواہوں کی لسٹ کا حصہ ہیں۔ ان گواہان کے شناختی کارڈ منی لانڈرنگ اور اکاونٹ کھلوانے کے لیے استعمال کیے گئے جو عدالت کے روبرو تائید کریں گے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق منی لانڈرنگ کے تمام دستاویزی شواہد چالان کا حصہ بنائے گئے ہیں۔