Friday, April 26, 2024

شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی

شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی
January 4, 2021

لاہور (92 نیوز) شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی ہو گئی۔

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر کے وکیل امجد پرویز کی عدم موجودگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

شہبازشریف نے معزز عدالت کو آگاہ کیا ان کے وکیل اسلام آباد سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوئے۔ وہاں ان کی طبیعت بھی خراب ہو گئی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کر دی جائے۔ صدر مسلم لیگ ن نے عدالت سے ایک مرتبہ پھر میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کر دی۔

فاضل جج نے ریمارکس دئیے آپ تحریری درخواست دیں میں اس پر قانون کے مطابق حکم جاری کروں گا۔ عدالت نے گواہان کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔

غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف اور شہباز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔