Wednesday, May 1, 2024

شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی

شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی
January 6, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔

شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا۔ عدالت نے شہباز شریف کے میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔

 شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ چنیوٹ مائنز کیس کے سارے ثبوت لے کر آیا ہوں۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ کیس یہاں زیر سماعت نہیں۔ عدالت نے دو مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ مسلم لیگ ن کے کارکن قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

دوسری جانب لاہور کی احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی کیس میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد عمران علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔