Thursday, April 18, 2024

شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست دائر

شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست دائر
December 27, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت 3 جنوری کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں عدالت کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔