Thursday, March 28, 2024

شہباز شریف سے میٹرک کےامتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے پھل فروش کی ملاقات

شہباز شریف سے میٹرک  کےامتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے پھل فروش کی ملاقات
August 2, 2015
لاہور(92نیوز)وزیر اعلی پنجاب نے گوجرانوالہ بورڈ کے میٹرک امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے پھل فروش طالبعلم کیلئے انعامات کا اعلان کردیا،شہباز شریف کہتے ہیں کہ ذہین طالبعلم قوم کے ہیرے ہیں انہیں تراشنے کیلئے وسائل نچھاور کرتے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ بورڈ کے میٹرک (آرٹس گروپ )کے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم علی حمزہ نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی نے اس موقع پرعلی حمزہ اس کی والدہ اور کلاس ٹیچر کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی حمزہ قوم کا عظیم بیٹا ہے اور پوری قوم کو اس پر فخر ہے جس نے سخت حالات کے باوجود میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر مستقبل میں بھی علی حمزہ کی تعلیمی کارکردگی کا معیار یہی رہا تو اس طالب علم کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا اور پنجاب حکومت اس کے تمام تعلیمی اخراجات خود برداشت کرے گی۔ علی حمزہ کی والدہ نے بتایا کہ وہ دل کی مریضہ ہیں اوران کے شوہر بھی گزشتہ 6 سال سے چارپائی پر ہیں، ہمارے لئے اپنے بیٹٗے کو مزید پڑھانا بہت مشکل ہے جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ علی حمزہ کی پڑھائی کےساتھ اس کے بیمار والدین کے علاج معالجہ کے اخراجات بھی پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔