Sunday, April 28, 2024

شہباز شریف سیاسی کارکنوں کیلئے نہایت غیر سیاسی مثالیں قائم کر رہے ہیں ، فیاض الحسن چوہان

شہباز شریف سیاسی کارکنوں کیلئے نہایت غیر سیاسی مثالیں قائم کر رہے ہیں ، فیاض الحسن چوہان
June 4, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف اپنی حرکتوں سے سیاسی کارکنوں کیلئے نہایت غیر سیاسی مثالیں قائم کر رہے ہیں ۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ  بطور سیاسی رہنما احتساب سے بچنے کے لیے گھر میں چھپ جانا ایک بزدلانہ فعل ہے، نیب پیشی سے فرار لیکن ہائیکورٹ میں ریلیف کے لیے پیشی کے پیچھے منافقت چھپی ہے، شہباز شریف اپنی چمڑی اور دمڑی دونوں کو بچانے کے چکروں میں ہیں ، حکومتی ادارے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ احتساب کا عمل جاری رکھیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شریف خاندان سوال گندم جواب چنا کی گمراہ کن پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، آمدن سے زائد اثاثوں کا سوال ہو تو جواب ٹڈی دل اور کورونا ہوتا ہے، عوام کو اربوں کا چونا لگانے والے لیگی رہنما عوام کے خیر خواہ ہونے کی ایکٹنگ کر رہے ہیں۔