Wednesday, April 24, 2024

شہباز شریف، سلیمان شہباز اور ان کی فیملی برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری

شہباز شریف، سلیمان شہباز اور ان کی فیملی برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری
September 28, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) مسلم لیگ نون کیلئے برطانیہ سے خوشخبری آ گئی۔ شہباز شریف اور سلیمان شہباز منی لانڈرنگ مقدمے میں بری ہو گئے۔

بیس ماہ کی تحقیقات کے بعد نیشنل کرائم ایجنسی نے رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرا دی۔ برطانیہ میں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کر دیئے گئے۔ پاکستان کی درخواست پر برطانوی اداروں نے شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور سلیمان کیخلاف کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا۔

برطانوی عدالت سے ریلیف ملنے پر شہباز شریف بھی خوش نظر آرہے ہیں۔ شہباز شریف نے ٹویٹ کیا اللہ کے سامنے عاجزی کے ساتھ اور گہرے شکرگزاری کے جذبات کے ساتھ سر جھکاتا ہوں۔ برطانیہ کی عدالت کا فیصلہ صرف میرا یا قائد مسلم لیگ ن  کا نہیں بلکہ پاکستان کا بھی ہے۔

یقینا سچ، جھوٹ، من گھڑت کہانیوں اور کردار کے قتل سے زیادہ طاقت رکھتا ہے۔