Saturday, April 20, 2024

شہباز شریف رہائی کے بعد حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کیلئے متحرک

شہباز شریف رہائی کے بعد حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کیلئے متحرک
April 24, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف رہائی کے بعد حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کیلئے متحرک ہوگئے۔

شہباز شریف نے رہائی کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں، حکومت مخالف تحریک کو کامیاب کرنے کیلئے سرگرمِ عمل ہوگئے۔

لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے آج ن لیگ کے مختلف رہنما ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف پی ڈی ایم کی ناراض جماعتوں کو ایک پیچ پر لانے میں کردار ادا کریں گے۔

شہباز شریف کو گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تھا۔