Friday, May 17, 2024

شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور بلیغ الرحمان کیخلاف اراضی الاٹمنٹ کی انکوائری کھل گئی

شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور بلیغ الرحمان کیخلاف اراضی الاٹمنٹ کی انکوائری کھل گئی
May 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور بلیغ الرحمان کیخلاف اراضی الاٹمنٹ کی انکوائری کھل گئی۔ نیب کی جانب سے 14 ہزار کنال سے زائد اراضی کے معاملے کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ متعلقہ سرکاری افسران کا موقف جاننے کے لئے انہیں سوالنامہ بھیج دیا گیا تاہم کسی سرکاری افسر کو طلبی کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ نیب کے مطابق 14 ہزار کنال اراضی لال سوہانرا نیشنل پارک کے متاثرین کو زمین دینے کے نام پر الاٹ کی گئی۔ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ سمری کابینہ میں پیش کئے بغیر الاٹمنٹ کے منظوری دی، رانا ثنا اللہ نے بطور وزیر قانون سمری کی توثیق کی، بلیغ الرحمان نے شہباز شریف کے سیاسی مشیر کی حیثیت سے الاٹمنٹ میں معاونت کی۔