Thursday, September 19, 2024

شہباز شریف دور میں 35 ارب 70 کروڑ روپے کمرشل بنکوں میں رکھے جانیکا انکشاف

شہباز شریف دور میں 35 ارب 70 کروڑ روپے کمرشل بنکوں میں رکھے جانیکا انکشاف
August 12, 2018
لاہور (92 نیوز) شہبازشریف دور کا ایک اور کارنامہ بے نقاب ہو گیا جس میں غیر قانونی طور پر 35 ارب 70 کروڑ روپے  کمرشل بنکوں میں رکھے جانیکا انکشاف ہوا۔ ذرائع کے مطابق تمام فنڈز مختلف بینکوں میں 1200 سے زائد اکاؤنٹ کھول کر منتقل کئے گئے۔ بنک آف پنجاب سے فنڈز نکال کر مختلف کمرشل بنکوں میں پیسے چھپائے گئے۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ، گورنر ہائوس کے بھی کمرشل بنکوں میں اکائونٹس کھولے گئے۔ محکمہ صحت، محکمہ تعلیم سمیت 19 محکموں نے کمرشل بنکوں میں غیر قانونی اکائونٹس کھولے۔ گزشتہ حکومت نے بنک آف پنجاب سے فنڈز نکال کر کمرشل بنکوں میں فنڈز چھپائے رکھے، فنڈز کہاں استعمال ہوئے، محکمہ خزانہ نے معاملات چھپانے کی کوششیں شروع کر دیں، بلاک ایولوکیشن سے فنڈز کمرشل بنکوں میں منتقل کئے گئے۔ اس پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے کمرشل بنکوں کے اکاؤنٹس اور فنڈز کی تفصیلات طلب کر لیں۔