Tuesday, May 7, 2024

شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے دو گواہوں پر جرح مکمل

شہباز  شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے دو گواہوں پر جرح مکمل
December 16, 2020

لاہور ( 92 نیوز)لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے دو گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی۔

منی لانڈرنگ ریفرنس میں جیل حکام نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ، شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز نے نیب کے گواہ ڈپٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی فیصل بلال کے بیان پر جرح مکمل کی۔

نیب کے گواہ نے شہبازشریف کی بطور رکن اسمبلی تنخواہوں اور مراعات کا ریکارڈ پیش کیا، دوران سماعت  شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ علاج اپنی جیب سےکرایا،کبھی سرکاری رہائش گاہ استعمال نہیں کی،بطور چیف منسٹر کبھی اپنی گاڑی پرجھنڈانہیں لگایا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیاسےبات چیت میں کہاکہ اس وقت مافیا کی حکومت ہے،اس کے خلاف ہرصوبے میں مارچ کیاجائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑنےکہاکہ شہباز شریف کا علاج نہ کرایا گیا تو توہین عدالت درخواست دیں گے۔

عدالت کی اجازت کے بعد اتفاق اسپتال کے ڈاکٹرز نے کمرہ عدالت میں شہباز شریف کے بلڈ سیمپل لیے اور ٹیسٹ کیے۔