Friday, April 19, 2024

شہباز شریف، حمزہ شہباز اور شریک ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ چالان بینکنگ عدالت میں جمع

شہباز شریف، حمزہ شہباز اور شریک ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ چالان بینکنگ عدالت میں جمع
December 13, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت شریک ملزمان کے خلاف 16 ارب منی لانڈرنگ کا چالان بینکنگ عدالت میں جمع کرا دیا۔

چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے، جبکہ چالان کے ساتھ سو گواہوں کی فہرست بھی جمع کرائی گئی ہے۔

چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے، جبکہ چالان کے ساتھ سو گواہوں کی فہرست بھی جمع کرائی گئی ہے۔

چالان میں شہباز شریف فیملی کے بے نامی داروں اور سہولت کاروں کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ سلمان شہباز سمیت تین ملزمان اس مقدمے میں اشتہاری ہو چکے ہیں۔

چالان کے مطابق دونوں مرکزی ملزم منی ٹریل نہیں دے سکے، ملازمین نے اپنے بیان میں کہا اربوں روپے ان کے نہیں۔

ایف آئی اے کے چالان کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے 16 ارب کرپشن سے اکٹھے کیے، ملازمین کے 28 اکاؤنٹس میں رقم منتقلی کے ثبوت موجود ہیں۔