Wednesday, May 8, 2024

شہباز شریف اپنے خرچ پر بیرونی دورے کرتے تھے ، عظمیٰ بخاری

شہباز شریف اپنے خرچ پر بیرونی دورے کرتے تھے ، عظمیٰ بخاری
January 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا شہباز شریف اپنے خرچ پر بیرونی دورے کرتے تھے۔ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم کو تنقیدی نشانے پر لے لیا اور بولیں عمران خان کے چار سو دوروں پر ساٹھ کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اے  ٹی ایم بیرونی دوروں پر خرچ کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ کیمپ آفس کا خرچہ بھی اپنی جیب سے دیتے تھے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا عمران خان طیارہ لے کر عمرہ کرنے گئے۔ سعودی طیارے میں امریکا گئے۔ خالی طیارے میں بشریٰ بیگم واپس آئیں۔ بنی گالہ کی سکیورٹی پر اخراجات کا جواب بھی دیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا چینی بحران پر کرپشن کے پیسے عمران خان کی اے ٹی ایم میں گئے۔ چوری نہیں کی تو تلاشی دے ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے پتہ چل گیا کہ آپ کتنے کرپٹ ہیں۔