Wednesday, April 24, 2024

شہباز شریف اپنی گرفتاری سے انتہائی دلبرداشتہ ہیں ، ذرائع

شہباز شریف اپنی گرفتاری سے انتہائی دلبرداشتہ ہیں ، ذرائع
October 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز) شہباز شریف اپنی گرفتاری سے انتہائی دلبرداشتہ ہیں ، ذرائع  کے مطابق شہباز شریف سلاخوں کے پیچھے اکثردیواروں کو گھورتے اور خاموش رہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف روائتی سیل میں ہیں ،دروازے پرلوہے کی سلاخیں ہیں ، شہبازشریف کے طبی معائنے کیلئے 24 گھنٹے ڈاکٹر موجود ہیں۔ شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں  ہیں ۔ نیب کی جانب سے 16اکتوبر کو  ریمانڈ ختم ہونے پر شہباز شریف کو نیب کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔