Thursday, March 28, 2024

شہباز شریف آزادی مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، شیخ رشید

شہباز شریف آزادی مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، شیخ رشید
October 4, 2019
 کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا 27 اکتوبر خوش اسلوبی سے گزرے گا۔ شہباز شریف آزادی مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کراچی کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بلاول اور شہباز، نواز، زرداری سے علیحدہ سیاست کر رہے ہیں۔ حکومت کہیں نہیں جارہی، مدت پوری کرے گی۔ حکومت نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کو حقائق سے آگاہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ لوگوں کو این آر او دیدیں، معاملات بہتر ہو جائیں گے۔ مہنگائی کی لہر سے عمران خان کو نقصان ہو گا۔ ریلوے نے ایک سال میں دس ارب کا ریونیو کمایا۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل ووڈا کا کہنا تھا کہ مولانا کو ایسا بٹھائیں گے کہ کھڑا بھی نہیں ہو پائیں گے۔