Friday, March 29, 2024

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز بہت سنجیدہ ہیں ، شیخ رشید

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز بہت سنجیدہ ہیں ، شیخ رشید
August 6, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز بہت سنجیدہ ہیں۔ تعویز دھاگے کا کام شروع کر دیں۔ شیخ رشید نے کہا نیب آزاد ادارہ ہے، کسی کو بھی بلا سکتا ہے۔ جلد سنیں گے اپوزیشن کہے گی نیب  ختم کرو ۔ انہوں نے کہا 15 اگست تک اپوزیشن کی اے پی سی نہ ہوئی تو پھر ہونا مشکل ہے۔ اس اپوزیشن میں وہ دم نہیں۔ اسے سہولتیں اور رعایتیں چاہئیں۔ آصف زرداری کو کرمنل پروسیجر میں ڈاکٹر قرار دیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل میری زندگی کا مشن تھا۔ ایم ایل ون ٹریک سے سسٹم خودکار ہو جائے گا۔ ایکنک نے کراچی سے پشاور تک ڈبل ٹریک منظور کیا ہے۔ منصوبے پر اسی سال کام شروع ہو جائے گا۔ 90 فیصد پاکستانی مزدور ہی منصوبے پر کام کریں گے۔