Friday, April 19, 2024

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول میں توسیع کی درخواست مسترد

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول میں توسیع کی درخواست مسترد
December 1, 2020

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ وزیراعلیٰ نے پہلے ہی انسانی ہمدردی میں معمول سے زیادہ دنوں کے لئے پیرول دیا، انوکھے لاڈلوں کو بارہ گھنٹے کے پیرول کے بجائے پانچ روزہ پیرول پر رہا کیا گیا۔ اب فوتیدگی کی صف پر بیٹھ کر سیاسی گٹھ جوڑ اور کاروباری معاملات چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کو یہ درخواست دینی ہی نہیں چاہئے تھی، پنجاب حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، بیگم شمیم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ کہا کہ اللہ تعالیٰ مر حومہ کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ ماں کی کمی کو دنیا کی طاقت پوری نہیں کر سکتی۔

گورنر پنجاب نے اپوزیشن کو پھر مذاکرات کی دعوت دے دی۔