Friday, April 19, 2024

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان فون پر رابطہ ، ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان فون پر رابطہ ، ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت
August 6, 2020
 کراچی (92 نیوز) شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کے معاملے میں حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے اور عمران خان کلبھوشن جادھو کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی عمران خان کے دورِحکومت میں ہورہی ہے۔ کرونا وائرس کے اعدادوشمار کو چھپا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے۔ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ اپوزیشن عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے۔ ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے۔ اے پی سی میں اہم تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اتفاق کیا۔