Tuesday, May 14, 2024

شہباز شریف اور اہلخانہ کے اثاثے منجمد کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف اور اہلخانہ کے اثاثے منجمد کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ
December 10, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف اور اہلکانہ کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا  جو کل سنایا جائے گا۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، سلمان شہباز و دیگر فیملی ممبران کی جائیداد منجمد کرنے کی درخواست کی گئی تھی ،  نیب کی جانب سے جائیداد منجمد کرنے سے متعلق ریکارڈ جمع کرایا گیا ، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر حافظ اسد اعوان  نے دلائل مکمل کر لئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ شہباز شریف اور اہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ  کی تحقیقات جاری ہیں ، اس کیس مین اب تک تین وعدہ معاف گواہ سامنے آچکے ہیں ،  گواہوں میں مشتاق  ،یاسر  ،شاہد رفیق شامل ہیں  ۔