Friday, March 29, 2024

شہباز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے، ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کر لیا

شہباز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے، ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کر لیا
March 22, 2020
لاہور (92 نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف چار ماہ بعد لندن سے وطن واپسی پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترتے ہی اسکریننگ کی گئی، براستہ موٹروے لاہور پہنچے اور ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ میں خود کو قرنطینہ کرلیا۔ شہبازشریف ، وطن واپسی ، اسلام آباد ایئرپورٹ ، اسکریننگ ، میڈیا سے گفتگو ، 92 نیوز اپوزیشن لیڈر شہبازشریف آج لندن سے پی آئی اے کی پرواز 786 سے اسلام آباد پہنچے، جہاں ایئرپورٹ پر ان کی اسکریننگ بھی کی گئی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا ایئرپورٹ پر مریم اورنگزیب، عطا تارڑ اور شیخ عنصرسمیت دیگر لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے استقبال کیا۔ شہبازشریف ، وطن واپسی ، اسلام آباد ایئرپورٹ ، اسکریننگ ، میڈیا سے گفتگو ، 92 نیوز شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پوری دنیا اور پاکستان میں کورونا وائرس سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، فضائی حدود بند ہونے کے اعلان کے بعد نوازشریف سے وطن واپس آنے کا مشورہ کیا۔ مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ ہیں۔