Thursday, May 9, 2024

شہباز شریف آپکا "چیمبر" خالی ہے، آپ کی یہاں تلاش جاری ہے، فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف آپکا "چیمبر" خالی ہے، آپ کی یہاں تلاش جاری ہے، فردوس عاشق اعوان
May 26, 2019

اسلام آؓباد (92 نیوز) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی نون لیگ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور کہا شہباز شریف صاحب آپکا “چیمبر” خالی ہے، آپ کی یہاں تلاش جاری ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق عوان نے شہباز شریف اور اسحاق ڈار پر تنقید کے نشتر برسا دئیے۔

ٹویٹر پیغام میں کہا کہ  جو میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وہ دوسروں کو دروغ گوئی کا طعنہ دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے  ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ شہباز شریف صاحب آپکا “چیمبر” خالی ہے،آپ کی یہاں تلاش جاری ہے۔ شہباز صاحب اسحاق ڈارکے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ اور جھوٹ کا پتہ چل سکے۔

دوسری طرف پاکستان میں مقدموں سے فرار ہونے والے شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی لندن میں بھی جان نہ چھوٹی۔ نیب سے تو بھاگ گئے لیکن لیگی رہنماؤں اورمتوالوں کے ریڈار پر آگئے۔

مسلم لیگ ن لندن کے اجلاس میں متوالوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ لیگی عہدیداروں اور رہنماؤں نے شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو کھری کھری سنا دیں۔

لندن میں ہونے والے اجلاس میں ن لیگ کے مقامی رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ اقتدا میں رہنماؤں نے نظر انداز کیا، اب ضرورت پڑی تو ہماری یاد آگئی۔ کئی کارکنوں نے اعتراض اٹھایا کہ شہباز شریف جیل جا سکتے ہیں تو اسحاق ڈار لندن میں کیوں بیٹھے ہیں ؟؟؟

کارکنوں کی جانب سے رمضان کے مقدس مہینے میں دوپہر کے وقت اجلاس بلانے پر بھی کڑی تنقید کی گئی۔ ن لیگی اجلاس میں صرف من پسند صحافیوں کو بلایا گیا۔ نیوز کانفرنس بھی بدنظمی کا شکار رہی جس کے باعث برطانیہ میں پارٹی کی نئی تعیناتیاں نہ کی جا سکیں۔