Monday, May 20, 2024

شہباز شریف 25 جون کو کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

شہباز شریف 25 جون کو کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے
June 23, 2018
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف 25 جون کو کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی دورہ سندھ کیلئے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین 10  جولائی کو دادو کا دورہ کریں گے، اور مہیڑ میں پنڈال سجائیں گے۔ ادھر پیپلزپارٹی رواں ماہ منشور اور امیدواروں کا حتمی اعلان کرے گی جبکہ جولائی کے پہلے ہفتے سے مُلک بھر میں جلسوں کا آغاز ہو گا ۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی یکم جولائی کو کراچی کا دورہ کرینگے ۔ دوسری جانب کراچی کے 65 قومی وصوبائی حلقوں کی پولنگ اسکیم فائنل ہو گئی۔ کراچی میں 4 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے ۔ قومی اور صوبائی حلقوں کیلئے 17 ہزار 700 پولنگ بوتھ ہونگے ۔ کراچی میں 81 لاکھ 7 ہزار 186 مرد اور خواتین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔