Thursday, May 9, 2024

شہباز تتلہ کے قتل ہونے کا انکشاف

شہباز تتلہ کے قتل ہونے کا انکشاف
February 17, 2020
لاہور ( 92 نیوز)  ایس ایس پی مفخر عدیل اور دوست شہباز تتلہ  کے مبینہ اغواکیس میں  اہم پیش رفت، ذرائع  کے مطابق زیرحراست اسدبھٹی نے شہباز تتلہ کے قتل  ہونے کا انکشاف کردیا۔ اسدبھٹی 7 فروری کو فیصل ٹاؤن والے گھر میں ہونے والی مبینہ ڈانس پارٹی میں شریک تھا، اسدبھٹی کو ہفتہ کے روز سی آئی اے پولیس نے بھٹہ چوک سے حراست میں لیا تھا۔ ملزم نے شہباز تتلہ کے قتل ہونے کا انکشاف کیا ہے  جبکہ ایس ایس پی مفخر عدیل سے متعلق تاحال کوئی معلومات سامنےنہ آسکیں ۔