Sunday, May 12, 2024

شہباز تتلہ کیس  ، ایس ایس پی مفخر عدیل کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شہباز تتلہ کیس  ، ایس ایس پی مفخر عدیل کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
March 11, 2020
لاہور ( 92 نیوز) شہباز تتلہ کیس میں   ایس ایس پی مفخر عدیل کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ،  مفخرعدیل اور اسد بھٹی کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبروپیش کیا گیا۔ تفتیشی افسرنے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے  ایس ایس پی مفخر عدیل کو  پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ  پر پولیس کے حوالے کر دیا ، پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات  کئے گئے تھے ،  مفخرعدیل کوبکتر بند گاڑی میں لایاگیا۔