Friday, April 26, 2024

شہباز تتلہ کا قتل خطیر رقم کے تنازع پر کیا گیا، ذرائع

شہباز تتلہ کا قتل خطیر رقم کے تنازع پر کیا گیا، ذرائع
February 29, 2020
لاہور (92 نیوز) سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ کے مبینہ قتل کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا، ذرائع کے مطابق شہباز تتلہ کو غیرت نہیں بلکہ 30 کروڑ روپے مالیت کی منشیات کے تنازع پر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ شہباز تتلہ اور ایس ایس پی مفخر عدیل، نارووال سے لیگی ایم پی اے اور دیگر دو افراد عالمی ڈیلرز سے آئس منگوا کر فروخت کرتے تھے۔ [caption id="attachment_269545" align="alignnone" width="500"]شہباز تتلہ ، قتل ، خطیر رقم ، تنازع ، ذرائع ، لاہور ، 92 نیوز ایس ایس پی مفخر عدیل کی زیرحراست تیسری اہلیہ علیزے نے پولیس تفتیش میں شہباز تتلہ قتل سے اظہار لاتعلقی کردیا۔
ذرائع کے مطابق علیزے نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کے شوہر کا شہباز تتلہ سے تنازع ضرور تھا لیکن وہ ان سب سے دور رہی جبکہ وقوعہ کے وقت بھی وہ وہاں موجود نہیں تھی جبکہ علیزے کے موبائل فون سے ملنے والے مواد نے شہباز تتلہ کے غیرت کے نام پر قتل کی نفی کردی۔
ذرائع کے مطابق مفخر عدیل اور شہباز تتلہ کے درمیان آئس نشہ کے کاروبار کے 30 کروڑ کی رقم کا تنازعہ چل رہا تھا جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت بھی آئی ، ذرائع کے مطابق ناروال سے بااثر لیگی شخصیت معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کا زور بھی دیتی رہی۔[/caption]