Thursday, April 18, 2024

شہباز تتلہ قتل کیس کے مرکزی ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل نے گرفتاری دیدی

شہباز تتلہ قتل کیس کے مرکزی ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل نے گرفتاری دیدی
March 9, 2020
 لاہور (92 نیوز) شہباز تتلہ قتل کیس کے مرکزی ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل نے گرفتاری دیدی ۔ دوسری طرف شہباز تتلہ کے قتل کے معاملے میں مفخر عدیل کی گرفتاری معمہ بن گئی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس مفخر عدیل کی گرفتاری ظاہر کرنے سے انکاری ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے مفخر عدیل کو دو اعلیٰ سرکاری افسران نے متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیا۔ قبل ازیں ملزم اسد بھٹی نے ایس ایس پی مفخر عدیل کے ساتھ مل کر شہباز تتلہ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسد بھٹی نے پہلے پولیس کو صرف شہباز تتلہ کی لاش تلف کرنے میں مدد کرنے کا بیان دیا تھا۔ چھبیس روز گزرنے کے باوجود پولیس ایس ایس پی مفخر عدیل کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام رہی تھی ۔ ذرائع کے مطابق عرفان مفخر عدیل کو تیزاب لا کر دیتا تھا۔ پولیس نے زیر حراست ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری ڈالنے اور چالان عدالت میں پیش کرنے کے لیے اقدامات شروع کیئے تھے۔ مفخر عدیل اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوئے تھے۔ ایس ایس پی مفخر عدیل کی سرکاری جیپ جوہر ٹاؤن میں شاپنگ مال کے قریب سے ملی تھی۔