Monday, May 13, 2024

شہباز تتلہ قتل کیس ، پہلے بکرے کو تیزاب میں ڈال کر تحلیل کرنے کا تجربہ کیا گیا ، ذرائع

شہباز تتلہ قتل کیس ، پہلے بکرے کو تیزاب میں ڈال کر تحلیل کرنے کا تجربہ کیا گیا ، ذرائع
March 12, 2020
 لاہور (92 نیوز) ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل سے تفتیش میں خوفناک انکشافات ہوا جس کے مطابق شہباز تتلہ کی لاش سے پہلے بکرے کو تیزاب میں ڈال کر تحلیل کرنے کا تجربہ کیا گیا۔ شہباز تتلہ قتل کیس میں ایس ایس پی مفخر عدیل سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق  شہباز تتلہ قتل کیس سے پہلے ایک زندہ بکرے کو تیزاب میں ڈال کر گوشت تحلیل کرنے کا تجربہ کیا گیا ۔ اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ بکرے کا گوشت اور ہڈیاں کتنی دیر میں تحلیل ہوئیں اور کونسا کیمیکل کار آمد ثابت ہوا۔ اس کے بعد شہباز تتلہ کے معاملے میں بھی اسی طریقہ کار کو اپنایا گیا۔ تیزاب میں بکرا ڈال کر تحلیل کرنے کی ریہرسل بھی فیصل ٹاؤن والے مکان میں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز تتلہ کو اس سے پہلے بھی تین مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ قتل کا انکشاف کرنے والا اسد بھٹی فیصل ٹاؤن والے گھر میں اس ڈانس پارٹی میں بھی شریک تھا جس کے بعد شہباز تتلہ اور ایس ایس پی پراسرار طور پر غائب ہوئے۔ بعد میں ایس ایس پی کی گاڑی جوہر ٹاؤن کے شاپنگ سنٹرکے باہر سے ملی تھی۔