Friday, April 26, 2024

شہباز اور حمزہ کی نواز شریف کیخلاف بغاوت کے مقدمے کی مذمت

شہباز اور حمزہ کی نواز شریف کیخلاف بغاوت کے مقدمے کی مذمت
October 5, 2020
لاہور (92 نیوز) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے نواز شریف کیخلاف بغاوت کے مقدمے کی شدید مذمت کی۔ شہبازشریف کہتے ہیں نواز شریف پر مقدمہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا جس شخص نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اس پر مقدمہ کرنا افسوس ناک ہے۔ اللہ پاک ہمیں اس امتحان میں سرخرو کریگا۔ عطا تارڑ بولے یہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں، نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ نہیں بنتا، وہ 3 مرتبہ وزیر اعظم بنے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوامی لیڈر ہیں، محب وطن نہ ہونے والا 5 ایٹمی دھماکے نہیں کر سکتا۔ جھوٹے مقدمہ بازی سے باز نہ آنے والوں کے فارن فنڈنگ کیس سب کے سامنے رکھیں گے۔