Thursday, May 9, 2024

شہباز اور حمزہ کی بکتر بند گاڑی میں پیشی کا معاملہ، احتساب عدالت نے ہوم سیکرٹری کا جواب مسترد کردیا

شہباز اور حمزہ کی بکتر بند گاڑی میں پیشی کا معاملہ، احتساب عدالت نے ہوم سیکرٹری کا جواب مسترد کردیا
November 14, 2020
لاہور (92 نیوز) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے کے معاملے پر احتساب عدالت نے ہوم سیکرٹری کا جواب مسترد کردیا۔ بکتر بند گاڑی میں پیشی کے معاملہ میں احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی درخواست پر ہوم سیکرٹری اور ایس پی سکیورٹی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ کمر کی تکلیف ہے اس کے باوجود بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے۔ عدالت نے ہوم سیکرٹری اور ایس پی سکیورٹی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت دینے کے لیے طلب کرلیا۔ جج جواد الحسن نے ریمارکس دئیے کہ کوئی ذمہ داری لینے کو تیار ہی نہیں ہے سب محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔ عدالت نے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔