Monday, May 20, 2024

شہبازشریف 11 جون کو آجائینگے، آشیانہ اسکینڈل کیس میں وکیل کی عدالت کو یقین دہانی

شہبازشریف 11 جون کو آجائینگے، آشیانہ اسکینڈل کیس میں وکیل کی عدالت کو یقین دہانی
May 29, 2019
لاہور ( 92 نیوز) آشیانہ اسکینڈل کیس میں وکیل نے احتساب عدالت میں یقین دہانی کرادی کہ شہازشریف 11 جون کو آجائیں گے  ، شہبازشریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ۔ احتساب عدالت میں آشیانہ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، شہباز شریف کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ۔ عدالت کے استفسار پر شہباز شریف کے وکیل نے عدالت میں  یقین دہانی کرائی کہ شہباز شریف 11 جون کو  وطن واپس آجائیں گے ۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز میں دوران سماعت بہت سے وکلاء کے بیک وقت بولنے پر  عدالت برہم ہو گئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ  یہ عدالت ہے اسے سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے ۔ فاضل جج نے وکلا کی بدتمیزی پر حمزہ شہباز کو روسٹرم پر بلا لیا۔