Sunday, September 8, 2024

شہادت کا مرتبہ آسانی سے نہیں ملتا !!! پاک فوج نے ملک کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں : کمانڈر سدرن کمانڈ

شہادت کا مرتبہ آسانی سے نہیں ملتا !!! پاک فوج نے ملک کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں : کمانڈر سدرن کمانڈ
August 8, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں جشن آزادی کی مناسبت سے پولیس یوم شہداءمنا رہی ہے۔ اس حوالے سے ایک تقریب میں گورنر بلوچستان ،وزیر اعلیٰ اور کمانڈر سدرن کمانڈناصر خان جنجوعہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں کمانڈر سدرن کمانڈ ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ شہادت کا مرتبہ کسی کو آسانی سے نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ قربانیوں کا صلہ ضرور ملتا ہے۔ فوج، ایف سی، پولیس اور لیویز سب تاریخ رقم کر رہے ہیں، نفرتیں پھیلانے والا دشمن ہمیں پیچھے نہیں دھکیل سکتا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ عبد المالک بلوچ نے کہا کہ پولیس اہلکارروں سمیت خود بھی خدمت کےلئے حاضر ہیں، بلوچستان میں امن کےلئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ تقریب سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں بلوچستان پولیس کی بہادری پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔